حیدرآباد،22مئی (اعتمادنیوز)ایمسٹ کنوینر رامنا راؤ کے مطابق آندھراپردیش میں جمعرات کو ہوئے ایمسٹ امتحان ریاست بھر میں پر امن طور پر ہوگیا۔ایمسٹ امتحان میں 94.37فیصد
امیدواروں نے انجینئرنگ انٹرنس ٹسٹ میں حصہ لیا۔جبکہ 94.27فیصد امیدواروں نے اگرکلچر اور میڈیسن کے انٹرنس ٹسٹ میں حصہ لیا۔آندھراپردیش میں 523سنٹرس بنائے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایمسٹ keyہفتہ کے روز ریلیز کی جائیگی اور نتائج 9جون کو جاری کیے جائینگے۔